ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چائنیز انجینئرز کی سیکورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

منگل 4 دسمبر 2018 19:00

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے موٹر وے کی تعمیر کے سلسلہ میں ضلع میں مقیم غیر ملکی چینی انجنیئرز کے رہائشی کیمپ ریونیو کالونی جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور چائنیز انجینئرز کی سیکورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، انچارج سکیورٹی نے ڈی پی او کو سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریف کیا،جبکہ ڈی پی او صادق علی نے انچارج چائنیز گارد اور(ایس پی یو)کو موجودہ سکیورٹی تھریٹس کے حوالے سے چائنیز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او نے غیر ملکی انجینئرز و دیگر چائنیز کو انتباہ کی کہ وہ بمطابق SOPسکیورٹی کے بغیر کیمپ سے ہرگز باہر نہ جائیں اور اس سلسلہ میں سکیورٹی افسران سے مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں