ٹوبہ ٹیک سنگھ، محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد

بدھ 5 دسمبر 2018 19:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) مقامی سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بارگاہ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے،محفل میلاد کی مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور تھیں ،جبکہ ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد کی اہلیہ منیبہ احمد خاور، ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی کی اہلیہ نبیلہ سعید ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شازیہ صمدانی ، ڈی او ایلمینٹری (خواتین) نجمہ کوثر پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول سمیت دیگر خواتین نے بھی محفل میلاد میں شرکت کی، اس موقع پر طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے بھی رسول پاک ﷺ کی خدمت میں ہدیہ درود پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں