نہ صدر نہ وزیراعظم، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گورنر پنجاب کی اہلیہ کے پروٹوکول نے سب کو حیران کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 دسمبر 2018 14:12

نہ صدر نہ وزیراعظم، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گورنر پنجاب کی اہلیہ کے پروٹوکول نے سب کو حیران کر دیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنےکے بعد پروٹوکول میں کمی کرنے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کئی حکومتی نمائندوں نے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کی پالیسی کی دھجیاں اُڑا دیں۔حال ہی میں گورنر پنجاب چودھری سرور کی اہلیہ نے ٹوبی ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور اس موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان کا پروٹوکول قابل دید تھا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کی اہلیہ پروین سرور ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچیں تو ان کی سکیورٹی پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کے دوران گورنر پنجاب کی اہلیہ کے لیے خصوصی طور پر روٹ لگایا گیا جب کہ ان کے پروٹوکول میں 5 سے زائد گاڑیاں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گورنر پنجاب کی اہلیہ نے حکومتی دعووں کی دھجیاں اُڑا دی ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ کے پروٹوکول لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ کے لیے ائیر پورٹ پر شاہانہ پروٹوکول اور سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ۔ اس ویڈیو میں صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ کا چہرہ ظاہر نہیں ہوا۔
صارفین نے اس ویڈیو پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے تو پروٹوکول نہ لینے اور عوام کے ٹیکس کے پیسے کا بے جا استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس قسم کی ویڈیوز حکومت کے دعووں کی نفی ہے، حکومت کو چاہئیے کہ قوم سے کیے اپنے وعدے پورے کرے بصورت دیگر موجودہ حکمرانوں اور گذشتہ حکمرانوں میں کوئی واضح فرق نہیں رہے گا۔

گذشتہ حکمرانوں نے بھی عوام کا پیسہ اپنی عیش و عشرت کی زندگی گزارنے پر صرف کیا اور اب اگر موجودہ حکمران بھی یہی کریں گے تو عوام کا اعتماد کھو بیٹھیں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں