ٹوبہ ٹیک سنگھ،انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد مہر شفقت اللہ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں منعقد ہوا ،جس میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ڈویژن مہر شفقت اللہ اور ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوان محمود ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ واجد علی بھروانہ ،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول ڈاکٹر عارف سلیم عارف سمیت دیگر سرکاری ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہر شفقت اللہ اور احمد خاور شہزاد نے کہا کہ رشوت ستانی ایک ناسور ہے ،جبکہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں ،میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر رشوت ستانی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام افراد اور ادارے اپنا اپنا خود محاسبہ کریں اور اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں ،دنیا ہی نہیں آخرت میں ہمیں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوکر جواب دینا پڑے گا ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں