ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 20 فروری 2020 15:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر کی زیر صدارت پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس،محکمہ صحت کے ضلعی افسران کی شرکت ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز نے پولیو مہم کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 383357بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے،تحصیل گوجرہ میں 111678, تحصیل ٹوبہ میں 129593،تحصیل کمالیہ میں 65212 اور تحصیل پیرمحل میں 76874 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،محکمہ صحت کی ٹیموں نے تین روزہ مہم میں مقررہ ٹارگٹ حاصل کر لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آمنہ منر نے محکمہ صحت کے افسران،پولیوورکرز کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ تمام لوگوں کی محنت اور لگن کی وجہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پولیو فری ضلع کا اعزاز حاصل ہے،جس پر محکمہ صحت کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں