ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 16:34

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف چٹیانہ پولیس کی کامیاب کاروائی 115 لیٹر شراب برآمد 1 ملزم گرفتار،ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کی سربرھی میں ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ ایس آئی غلام عباس اور قیصر ندیم SI مع ملازمان پولیس نے 326 گ ب کچہ پھاٹک پر کامیاب کاروائی کرتے ھوئے ایک موٹرسائیکل سوار کو مشکوک پاکر روکا جس نے موٹرسائیکل کے پیچھے سیٹ کے دونوں جانب تھیلے لٹکا رکھے تھے اور سیٹ پر پلاسٹک کین رکھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

چیک کرنے پر تھیلوں میں شراب کی بوتلیں اور گیلن میں سے شراب برآمد ہوئی جو پیمائش کرنے پر کل 115 لیٹر ہوئی۔ قیصر ندیم SI نے ملزم سنی مسیح ولد باوٴ فقیر قوم عیسائی سکنہ داتا چوک محلہ مظفر کالونی فیصل آباد حال مقیم کرسچن کالونی گوجرہ کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ھے ملزم کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کی جا رھی ھے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ھے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں