ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کما لیہ کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائند گا ن سے تعارفی ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 14 جولائی 2020 16:35

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کما لیہ کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائند گا ن سے تعارفی ملاقات
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کمالیہ وزٹ کے دوران الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کمالیہ کے تما م صحافی حضرات نے شرکت کی۔ا س موقع پر ڈی پی او ٹوبہ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس اور میڈیا کا ایک ہی مقصد ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کیا جا ئے تاکہ معاشرہ امن کاگہوارہ بنے۔

دور حاضر کا جدید میڈیا معاشرے سے جرائم اور برائیوں کے خاتمہ کے لیے بھی اہم کردار اد کر رہا ہے ہم سب مل کر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجرمان اشتہاری،منشیات فروشوں،رسہ گیروں اور ڈکیت گینگز کے خاتمہ کے لیے بر سر پیکار ہیں اور رہیں گے۔ اس موقع پر صحافی حضرات نے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور ڈی پی او تعینا ت ہو نے پر مبا رک باد دی اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

تما م میڈیا نمائندگان نے ڈی پی او ٹوبہ را نا عمر فاروق کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہر طرح حالات میں ہم سب ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ ہیں۔آخر میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے الیکڑانک و پرنٹ میڈیا نمائنڈ گا ن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شرکاء سے یہ امید کرتا ہوں کہ ماضی کی طرح اب بھی آپ لوگ تحصیل کمالیہ سے جرائم کے خاتمہ،شر پسند اور جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے آپ جب چاہیں میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں