ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ کے حکم پرتھانہ چٹیانہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی1980پونڈے،360لیٹر دیسی شراب برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 18:10

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ کے حکم پرتھانہ چٹیانہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی1980پونڈے،360لیٹر دیسی شراب برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ منشیات کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران DSP/SDPOصدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو کی سربراہی میں SHOچٹیانہ راشد اسلام ایس آئی،نثار احمد اے ایس آئی،شہباز احمد اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر 306موڑ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک کار کروالا GLI نمبری LEA.9939برنگ سفید اور ڈالہ نمبریKV.5365برنگ بلیو کو روک کر چیک کیا جن میں سوار ملزمان (کارڈرائیور)1۔

محمد آصف ولد اکبر علی قوم جٹ سکنہ316گ ب چٹیانہ2۔محمد زاہد ولد حنیف قوم انصاری سکنہ محلہ سوتر مل جی ٹی روڈ لاہور3۔

(جاری ہے)

محمد رمضان ولد بہادر علی قوم بدھڑ سکنہ کوٹ عبد اللہ خانیوال(ڈالہ ڈرائیور) کے قبضہ سے کار اور ڈالہ میں رکھے ہوئے1980پونڈے پلاسٹک بوتل والے اور 360لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ان تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بند حوالات کیا گیا۔

جبکہ ملزمان کے زیر استعمال دونوں گاڑیوں کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ھے ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ یہ تمام باتیں DSP/SDPOصدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو نے پریس کانفر نس کے دوران میڈیا کے ساتھ شیئر کیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی کاوشوں کی بدولت نہ صرف جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو بھی فروغ ملا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں