ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر کاروائی مقدمہ نمبر467/20تھانہ صدر کمالیہ ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 ستمبر 2020 12:05

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایت پر کاروائی مقدمہ نمبر467/20تھانہ صدر کمالیہ ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار آلہ قتل برآمد
 ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) دیم ولد سلطان قوم بلوچ سکنہ739گ ب نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک عورت اسم و مسکن نا معلوم کی نعش بحد رقبہ چکنمبر739گ ب راجباہ ویرہ آنہ میں تیر رہی ہے جس پرایس ایچ اوتھانہ صدر کمالیہ معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تصدیق کی کہ ایک عورت اسم و مسکن نامعلوم بعمر40/45سال کی نعش موگہ کے ساتھ اٹکی ہوئی تھی۔

انچارج کرائم سین یونٹ ٹوبہ قمر جاوید اے ایس آئی معہ ٹیم نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جس سے معلوم ہوا کہ اس عورت کو کسی نا معلوم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائر مار کر قتل کیا تھا جس پر مقدمہ467بجرم 302ت پ تھانہ صدر کمالیہ میں درج رجسٹر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس ایس آئی،محمداقبال ایس آئی اورطہیر عباس اے ایس آئی معہ ملا زمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم کے لیے سب سے پہلا مرحلہ نعش کی شناخت تھا جسکو جدید طریقہ تفتیش سے ممکن بنایا گیا مقتو لہ کی شناخت راجن بی بی بیوہ اللہ یار قوم بلوچ سکنہ500گ ب ماموں کانجن ضلع فیصل آباد کے نام سے ہوئی۔

جس پر ورثاء سے مقتولہ کے متعلق تفتیش کی گئی دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ قتل والے دن مقتولہ اپنے داماد اویس ولد احمد خان قوم بلوچ سکنہ 500گ ب ماموں کانجن کے ہمراہ گئی تھی۔ جس پر پولیس ٹیم نے حالات و واقعات اور اپنے فرائض منصبی خالصتا? فروفیشنل طریقے سے ادا کر تے ہوئے ملزم اویس ولد احمد خان قوم بلوچ سکنہ 500گ ب ماموں کانجن جو کہ مقتولہ راجن بی بی کاداماد تھا کو گرفتار کیا۔

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی ساس نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ اس کی بیوی کو گھر بٹھا رکھا تھا اور اس کے ساتھ بھیجنے سے انکاری تھی جس کا ملزم کو رنج تھا وقوعہ والے دن ملزم اپنی ساس کو دھوکے سے اپنے ساتھ لے گیااور طیش میں آکر پسٹل30بور سے فائر مار کر قتل کردیا اور ثبوت ختم کرنے کے لیے نعش نہر گوگیرہ برانچ میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل30بور بھی برآمد کر لیا ہے ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں