ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا ناجائز اسلحہ کی نمائش پر نوٹس اسلحہ ناجائزایک عدد کلاشنکوف، 2عددرائفل7MM،ایک عدد رائفل 222بور اور 1 عدد رائفل 244بور معہ گولیاں برآمد5 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 ستمبر 2020 12:07

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کا ناجائز اسلحہ کی نمائش پر نوٹس اسلحہ ناجائزایک عدد کلاشنکوف، 2عددرائفل7MM،ایک عدد رائفل 222بور اور 1 عدد رائفل 244بور معہ گولیاں برآمد5 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے گوجرہ شہر اور گردو نواح میں نوجوانوں میں ناجائز اسلحہ رکھنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک اور سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے سی آئی اے ٹوبہ کو ایسے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

جس پر انچارج سی آئی اے ٹوبہ عبد الغفار ایس آئی معہ ابتسام الحق ایس آئی وملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے5 ملزمان مظہر حسین ولد ارشد علی سکنہ311ج ب،زوہیب سعید ولد محمد سعید سکنہ300ج ب،محمد اشفاق ولد محمد اسلم سکنہ297ج ب،جنید سلطان ولد سلطان محمود سکنہ297ج ب اور نوید عباس ولد محمد سلیم سکنہ394ج ب کو گرفتار کیا جن سے اسلحہ ناجائز 1عدد کلاشنکوف معہ گولیاں،ایک عدد رائفل222بور معہ گولیاں،2 عدد رائفل7MMمعہ گولیاں اور ایک عدد رائفل 244بوربور معہ گولیاں برآمدہوئیں جس پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں