ایم این اے و چیئرمین قایمہ کمیٹی قانون انصاف ریاض فتیانہ نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میں پودا لگاکرکلین گرین مہم فیز II کا افتتاح کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 29 ستمبر 2020 14:07

ایم این اے و چیئرمین قایمہ کمیٹی قانون انصاف ریاض فتیانہ نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میں پودا لگاکرکلین گرین مہم فیز II کا افتتاح کردیا
کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2020ء) ایم این اے و چیئرمین قایمہ کمیٹی قانون انصاف ریاض فتیانہ نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میں پودا لگاکرکلین گرین مہم فیز II کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین قایمہ کمیٹی قانون انصاف ریاض فتیانہ نے کہا کہ درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے اس سلسلہ میں اپنے ارد گرد کے لوگوں میں بھی شجر کاری کی ترغیب دیں. خصوصاً بچوں کو درخت لگانے کی اہمیت بارے آگاہ کیا جائے کیونکہ پودے ہمیں آکیسجن مہیا کرتے ہیں جو انسانی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی جانب سے کلین گرین مہم کے ذریعے پاکستان بھر میں پودے لگائے گیے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں