کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کی قیادت میں یوم سیاہ کشمیر کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 اکتوبر 2020 18:22

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید کی قیادت میں یوم سیاہ کشمیر کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوھدری محمد رمضان،میاں محمد اکرم، بریگیڈئیر ریٹائرڈ جاوید اکرم،چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی نوید عالم، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری، سی ای او ایجو کیشن مہرآفتاب،ریسکیو1122،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان ودیگر سرکاری محکمہ جات کے اعلٰی افسران سمیت ممبران امن کمیٹی، سول سوسائٹی،طلباء اوراساتذہ کی کثیر تعدادا نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ اور کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمر جاوید،چوھدری محمد رمضان کی قیادت میں کشمیری بھا ئیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ضلع کونسل ہال سے لیکر کچہری چوک رجانہ روڑ تک ریلی نکا لی گئی جس میں طلباء، اساتذہ،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان،ریسکیو1122، سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاءِ ریلی نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں میں بینزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔کچہری چوک میں مقررین نے شرکاء سے خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگوائے۔ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے کہا کہ یوم سیاہ منانے کا مقصد دنیا بھر کی نظریں کشمیر میں برپا ہونے والے ظلم و ستم پر مرکوز کروانا ہے۔

وادی کشمیر پر ظلم کی داستان صدیوں پرانی ہے کشمیر جغرافیائی لحاظ سے بھی ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ پاکستان میں بہنے والے تمام دریا ہی کشمیر سے نکلتے ہیں کشمیر میں ظلم جبر کا بازار زیادہ دیر تک نہیں چلنے والاانشا ء اللہ ہم کشمیر آزاد کروا کر دم لیں گے۔چوھدری محمدرمضان نے کہا کہ مودی کو اس قتل عام اور دہشتگردی کی سزا دلوانے کے لیے ہمیں یہ کیس انٹر نیشنل کریمینل کورٹ میں لے جانا چاہیے تا کہ ہم مودی کو بے نقاب کر کے اس کو سزا دلوا سکیں۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد کروائیں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں