ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر عید میلاد البنی کا جامع سکیورٹی پلان جاری کردیاگیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:06

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر عید میلاد البنی کا جامع سکیورٹی پلان جاری کردیاگیا ہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر عید میلاد البنیﷺکا جامع سکیورٹی پلان جاری کردیاگیا ہے۔ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں کل44 جلوس ہیں۔ جن میں سے کیٹگریA کے 02 اور Bکیٹگری کے03 اور کیٹیگری Cکے39جلوس ہیں اورکل02 محفل میلاد ہیں جو کیٹیگری B کی ہیں۔

عید میلاد البنی کے جلوس، محافل پر870 افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔پولیس ملازمان کے ساتھ ساتھ118 رضاکار اور330 ویلنٹیئر اشخاص بھی ڈیوٹی دیں گے۔شرکاء کی تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹرزاورواک تھرو گیٹ لی جائے گی۔ جلوس و ریلیوں کی طرف آنے والے راستوں اور گلیوں کو بند کرنے کے لئے خاردار تاراور بیرئیرز کا انتظام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اہم ریلی اور محافل میلاد کی ویڈیو ریکارڈنگ اورسٹل فوٹوگرافی کی جائے گی۔مقامات پروگرامز کے اطراف میں پولیس موبائلز، ایلیٹ کمانڈوز کے دستے، ڈولفن پولیس خصوصی طور پر گشت کناں رہیں گے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریزرو ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذاکو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ناکہ بندی اور حساس مقامات پر گاڑیوں، اشخاص کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اورریلیوں کے سابقہ روٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضلعی اور تحصیل امن کمیٹیوں کو متحرک کیا گیا ہے اس کے علاوہ منتظمین جلوس و ریلیوں کو گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کرنے کے لیے سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں