ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرصدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:07

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرصدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ریجنل پولیس فیصل آباد راجہ رفعت مختار کی زیر صدارت ڈی پی او آفس ٹوبہ میں جنرل میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹربہار حسین بھٹی،ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر نواز،ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف، سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ او صاحبان نے شرکت کی۔

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد راجہ رفعت مختار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب نے انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب انعام غنی صاحب کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ا ور پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام دینی ہے جس میں تھانہ کلچر میں تبدیلی لانا ہماری اولین ترجیح ہے تمام افسران و ملازمان پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور تمام پیشہ ورانہ امور کی انجا،م دہی میں شفافیت پیدا کریں غیر قانونی حراست اور ٹاوٴٹ ازم میں ملوث پائے جانے والے افسران کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران میرٹ پرتفتیش کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل تھانے میں عوام دوست ماحول،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کریں۔ عوام الناس کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اچھے روابط قائم کریں کیونکہ ہمارا رویہ اور ہمارا لہجہ ہی ہماری اخلاقیات کی پہچان ہے ہم سب نے مل کر منشیات فروشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے اور کار خاص والے کلچر کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے اپنے مائینڈ سیٹ کو تبدیل کریں اپنے رویے کو بہتر کریں اور اپنی عاقبت کی فکر کرتے ہوئے لوگوں کے لیے آسانیا ں پیدا کریں۔اس کے علاوہ آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او ٹوبہ نے موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر تمام افسران کو جشن عید میلاد النبی? کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں