ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سر براہی میں ٹوبہ پولیس کی بڑی کاروائی گن پو ائنٹ پر میاں بیوی کومین روڈ پر روک کر بیوی کو اغواء اور زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

ڈ ی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ راناعمر فاروق نے وقوعہ کی سنگینی اور سفا کی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دیااور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم واجد بھر وانہ کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 18 نومبر 2020 18:01

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سر براہی میں ٹوبہ پولیس کی بڑی کاروائی گن پو ائنٹ پر میاں بیوی کومین روڈ پر روک کر بیوی کو اغواء اور زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مورخہ 11/12اکتو بر کی درمیانی شب 15پر پولیس کو اطلاع موصو ل ہوئی کہ علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں عورت کو اغواء کر کے اس سے زیادتی کی گئی ہے۔پولیس کی فوری ضرورت ہے جس پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ کو فوری طور پر موقعہ پر پہنچنے کا حکم دیا۔

موقعہ پر شہزاد ولد شوکت مسیح سکنہ مصطفی ٹا وٴن وریام روڈ ٹوبہ نے بتلایا کہ وہ اور اسکی بیو ی شازیہ بعمر 30/32سال موٹرسائیکل پر سدھار فیصل آباد سے ٹوبہ جارہے تھے جب مین روڈ ٹوبہ بحد رقبہ 299ج ب پہنچے تو پیچھے سے دو کس نامعلوم اشخا ص اسم و مسکن نا معلوم مسلح ہائے پسٹل بسواری موٹر سائیکل 125نے ہمیں زبردستی روک لیا اور اسلحہ کے زور پر میر ی بیوی کوزبر دستی اغواء کر کے ہمراہ لے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان قریب 1-1/12کلومیٹر کے فا صلے پر لے جاکر فصل مکئی میں اسلحہ کے زور پر باری باری زناء بالجر کیا اور میری بیوی کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ ایس ایچ اوسٹی گوجرہ یہ تمام وقوعہ ڈی پی او ٹوبہ کے نوٹس میں لائے۔ڈ ی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ راناعمر فاروق نے وقوعہ کی سنگینی اور سفا کی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اندراج مقدمہ کا حکم دیااور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم واجد بھر وانہ کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا جس پر مقدمہ نمبر864تھانہ سٹی گوجرہ میں درج کیا گیا۔

ڈی پی او ٹوبہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کر ائم واجد بھر وانہ، اے ایس پی ایس ڈی پی او گوجرہ آصف رضا کی سر براہی میں انچارج سی آئی اے ٹوبہ راناعبد الغفار ایس آئی، ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر ظفر اقبال اور ٹیکنیکل معاونت کے لیے ایس آئی انس رشید اور ملا زمان پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی۔ پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے بغیر کسی تاخیر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اسکے ساتھ موبائل فرانزک اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے کھوجی سے بھی ملزمان کی تلاش میں مدد لی گئی اسکے علاوہ جیوٴ فینسنگ بھی کی گئی۔

دن رات کی انتھک کوشش سے پولیس نے ملزمان 1۔کاشف ولد رشید قوم کھوکھر سکنہ 366ج ب حال قمر ٹاوٴن فیصل آباد 2۔بابر علی ولد شبیر احمد چک نمبر 220باوٴ والا فیصل آبا د کو گرفتار کرلیا۔دوران انٹیر وگیشن ملزمان نے وقوعہ کرنا تسلیم کیا اور بتلا یاکہ وقوعہ کے روز انہوں نے شراب پی ہوئی تھی اوربحد رقبہ 299ج ب میں عورت کو اغواء کیا اور شوہر سے دور لے جاکر عورت سے زیا دتی کی اور موقعہ سے فرار ہوکر عدنان عر ف گلو کے پا س گئے اور کچھ عر صہ فیصل آبا د میں روپوش رہ کر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ وارداتیں کرنے لگے۔

ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ اور انکے ساتھی فیاض حسین ولد شاہ محمد قو م جٹ،عدنا ن عر ف گلو ولد عبا س قوم جٹ سکنہ 313ج ب،ریاست ولد لیا قت قوم راجپوت سکنہ 214ر ب فیصل آبا د نے گروہ بنا رکھا ہے جو گن پوائنٹ پر مختلف اضلاع میں وارداتیں کرتے ہیں۔ ملزم ریاست کو رجانہ پولیس نے زخمی حا لت میں گر فتار کرلیا ہے۔ملزم ریاست فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار، تھانہ فیکٹری ایریا، تھانہ سمن آباد، تھانہ پیپلز کالونی، تھانہ غلام محمد آباد،تھانہ منصور آباد، تھانہ کھڑیانوالہ، تھانہ ڈجکوٹ اور تھانہ صدر فیصل آباداس کے علاوہ ضلع گجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ، تھانہ صدر گجرانوالہ، تھانہ کوٹ لدھا، تھانہ دھلے، تھانہ صدر کامونکی،ضلع سیالکوٹ کے تھانہ نیکا پورہ اورضلع حافظ آبادکے تھانہ کسوکی کے، دوران ڈکیتی قتل،ڈکیتی، راہزنی، ہاوٴس رابری کے 50سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔

ملزم عدنان عرف گلو ولد محمد عباس قوم جٹ سکنہ 313ج ب کو دوران ڈکیتی زخمی ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم عدنان تھانہ سٹی گوجرہ کے مقدمات نمبر،571/15,398/14,477/13تھانہ صدر گوجرہ کے مقدمات نمبر538/14,301/13,458/15اور تھانہ صدر ٹوبہ کے مقدمات نمبر263/10اور47/10میں قتل،ڈکیتی، راہزنی اوراغواء کی و ارداتوں میں ملوث پایاگیا ہے۔ اس کے علا وہ ملزم عدنان مقدمہ288تھانہ نواں لاہور جس میں اللہ دتہ نامی شخص سے موٹر سائیکل چھینی گئی تھی جو ملزم سے برآمد ہو چکی ہے۔

ملزم فیاض کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کاشف اور بابر نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں متعد د وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان نے محمد زاہد سلیم ولد محمد سلیم سکنہ گوبند پورہ ٹوبہ سے بائی پاس ٹوبہ روڈ پر موبائل اور نقدی چھیننا تسلیم کیا جس پر مقدمہ نمبر 916/20تھانہ سٹی گوجرہ درج رجسٹر کیا گیا ہے محمد عدنا ن ولد لیا قت علی سکنہ 298ج ب سے مو بائل اور نقدی چھیننا تسلیم کیا جس کا مقدمہ 917/20تھانہ سٹی گوجر ہ در ج رجسٹر کیا،ذیشان خا لد ولد محمد افضل سے موبائل اور نقدی کالنگ کارڈ چھیننا تسلیم کیا جس کا مقدمہ نمبر 921/20تھانہ سٹی گوجرہ درج رجسٹر ہے۔

ملزمان سے وقوعہ میں استعما ل ہونے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوچکا ہے۔ملزمان سے مزید انٹیرو گیشن جاری ہے۔زیادتی کے اس وقوعہ کی وجہ سے عوام النا س میں سخت بے چینی اور خو ف وہراس پایا جاتا تھا۔ملزمان کی گرفتاری سے عوام النا س نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہاہے ایسے ملزمان کی گرفتاری سے ہمیں احساس تحفظ پید اہوتا ہے۔یہ تمام تفصیلا ت ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے شئیر کیں۔ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں