ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں، منشیات فروش گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 نومبر 2020 18:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیاں، منشیات فروش گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او ٹوبہ کے حکم پرتھانہ سٹی کمالیہ کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی 2کلوسے زائدچرس برآمد1ملزم گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منشیات کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دورا ن ایس ڈی پی او کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ مظہر تبسم ایس آئی معہ محمد ارشداے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر محلہ ذیشان کالونی علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام عباس ولد رجب علی سکنہ ذیشان کا لونی کمالیہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے2020گرام چرس برآمد ہوئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں