ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 نومبر 2020 17:36

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او رانا عمر فاروق کی سربراھی میں ٹوبہ پولیس جرائم کے خلاف سرگرم تھانہ پیر محل پولیس کی بروقت کاروائی ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے6ڈکیت سرغنہ سمیت گر فتار، ملزمان سے چھینا گیا ٹریکٹروٹرالی، اسلحہ ناجائز پسٹل30بور،چھینے گئے پرس، نقدی اور کاربرآمدپیر محل پولیس کو 15 پر اطلاع مو صول ہوئی کہ چکنمبر680/21گ ب کے قریب ورادات ہوئی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ایس ایچ اوپیر محل انسپکٹر ممتاز حسین کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ اوتھانہ پیر محل ایس ایچ اوپیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ اعجاز احمد ایس آئی و ملازمان پولیس موقع پر پہنچے۔

(جاری ہے)

موقع پر موجودعبد الغفار ولد عبد الطیف قوم آ?رائیں سکنہ 308گ ب نے بتلایا کہ وہ معہ عامر وسیم ولد محمد ارشد اورامین ولد نذیر احمد اقوام آرائیں سا کنان680/21گ ب کے ہمراہ بسواری ٹریکٹر ٹرالی نمبریTSS.232ماڈل2018میسی فرگوسن240برنگ سرخ پر اپنے زرعی رقبہ سے فارغ ہو کر اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے جب ہم 680/21گ ب اڈا سے تھوڑا آگے پہنچے تواچانک پیچھے سے کار نمبریFSL.621برنگ سفیدXLIپر6کس نا معلوم مسلح ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پرہمیں روک لیا اور میری جیب سے نقدی8400روپے،موبائل نوکیا جس میں سم نمبری0346.2575008چل رہی تھی،شناختی کارڈ اور ٹریکٹر ٹرالی مالیتی12لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا پولیس نے فوری طور پر چھینے گئے ٹریکٹر اور ٹرالی کا پیچھا کیا اور تلاش شر وع کر دی ایس ایچ اوپیر محل انسپکٹر ممتاز حسین معہ اعجاز احمد ایس آئی و ملازمان پولیس نے ملزمان کا پیچھا جا ری رکھا بلاآخر پولیس نے ضلع بھر میں اسلحہ کے زور پرٹریکٹر چھیننے کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے6ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا جن میں نومی گینگ کے ارکان 1۔

سرغنہ گینگ نومی فاروق ولد لیاقت علی قوم آرائیں سکنہ ماڑی پور کراچی2۔عمر سہیل ولد خادم حسین قوم راجپوت سکنہ اتحاد ٹاوٴن کراچی3۔عمر علی ولد محمد سرور قوم اوڈھ سکنہ ماڑی پور کراچی4۔محمد عرفان ولد محمد ماہی قوم موچی سکنہ752گ ب5۔اللہ رکھا ولد محمد انور قوم راجپوت سکنہ752گ ب6۔محمد سجاد ولد فقیر محمد قوم راجپوت سکنہ686/27گ ب شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے(چھینا گیا ٹریکٹر و ٹرالی،نقدی، پرس، اسلحہ ناجائز پسٹل30بور اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار) بھی برآمدہوئی۔

دوران انٹیروگیشن ملزمان نے عبد الغفارولد عبد الطیف قوم آرائیں سکنہ چک نمبر308گ ب سے اسلحہ کے زور پرٹریکٹر ٹرالی،نقدی،اور پرس وغیرہ چھیننا تسلیم کیا جس کی بابت مقدمہ نمبر1083/20تھانہ پیر محل میں درج رجسٹر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزمان نے سرکل کمالیہ سمیت ضلع بھر میں گن پوائنٹ پر راہزنی اور دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں