ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر چرچوں اور مسیحی عبادتگاہوں کی سکیورٹی سخت

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 13:03

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر چرچوں اور مسیحی عبادتگاہوں کی سکیورٹی سخت
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جانب سے آج سنڈے کے دن مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاھوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضلع بھر میں 72 چرچوں پر 335 افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رھے ھیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ : پولیس کے علاوہ والنٹیر بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ و میٹل ڈیٹکٹر سے شرکاء کو چیک کیا جا رھا ھیاس کے علاوہ ڈالفن پولیس، محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے چرچز کے ارد گرد کے ایریا میں گشت کناں ھیں چرچوں و عبادت گاھوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گء ھے پارکنگ ایریا کا عبادتی پروگرام سے دور فاصلہ پر انتظام کیا گیا ھے ڈی پی او کی ایس ایچ اوز و سرکل افسران کو لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے اور کرونا ایس او پی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات کیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں