ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرصدارت سینئر کلرک کے ریٹائر ڈ ہونے کے بعد الوداعی تقریب کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:49

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیرصدارت سینئر کلرک کے ریٹائر ڈ ہونے کے بعد الوداعی تقریب کا انعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ڈی ایس پی پٹرولنگ خرم سعید سابقہ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ ٹیک سنگھ اور عبد الستارسینئر کلرک کے ریٹائر ہونے پر ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد ہوااس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم واجد بھروانہ،ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہار حسین بھٹی،انچارج سیکورٹی انسپکٹر عبد الصبور،انچارج سکروٹنی ڈیسک انسپکٹر محمدشاہد، انسپکٹر لیگل احمد عدنان طارق، انچارج ڈیجیٹل لیب ایس آئی انس رشید،آئی ٹی انچارج ثنا ء اللہ حفیظ،ریڈر ٹو ڈی پی او محمدعامر شہزاد،پی ایس او ٹو ڈی پی او غلام مصطفی ایس آئی، پی اے ٹو ڈی پی او محمد عرفان، اور پی آر او محمد عطا ء اللہ سمیت دفتر ڈی پی او آفس کی تمام برانچز کے ہیڈ بھی موجود تھے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ راناعمر فاروق نے ریٹائر ہونے والے دونوں آفیسرز کوقرآن پاک کے نسخے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی کے دوران عوام الناس کی خدمت کے لیے کی گئی ان افسران کی کوششوں اور ایمانتداری کیساتھ کی گئی ڈیوٹی کو سراہا۔

(جاری ہے)


اس موقع پرڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ریٹائر پولیس آ فیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ محکمہ پولیس میں لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزارا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا یہ محکمہ کل بھی آپ کا تھا اور آج بھی آپ کا ہے اگر آپ کو کسی قسم کا مسلئہ یا شکایت ہو تو آپ معززین جب چاہے میرے آفس میں آ سکتے ہیں آپ کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ آپ معززین اپنے اپنے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مجبور اور بے بس افراد کی مدد میں پیش پیش رہیں آپ کا یہ عمل دنیا و آخرت میں کامیابی کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں