ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ تھانہ جات کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2020 17:35

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ تھانہ جات کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادکی ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد پولیس لائن میں ملا زمین کی اپیل ہائے کو سنا اور تھا نہ رجانہ کی انسپکشن کی ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد راجہ رفعت مختار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا ڈی پی اورانا عمر فاروق نے ان کا استقبال کیاآر پی او نے پولیس لائن ٹوبہ میں ملازمان پولیس کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے اردل روم لگایا, اردل روم میں اپیل ہاے کے سلسلہ میں ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 14 افسران و ملازمان پیش ہوئے- آر پی او فیصل آباد نے افسران و ملازمان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔



ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اردل روم کے انعقاد کا مقصد ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران و ملازمان کی اپیل ہائے اور انکے مسائل کو ان کے ضلع میں خود آ کر سننا ہے تا کہ پولیس ملازمین کو فیصل آباد ان کے آفس جانا نہ پڑے جس سے ان کے وقت کا ضیاع نہ ہو اور ملازمان احسن طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دیں سکیں اس کے علاوہ اگر کسی ملازم کو کوئی مشکل درپیش ہو تو وہ بھی اردل روم میں بلائے جانے والے ملازمین کے علاوہ بھی پیش ہو سکتا ہے -اس کے علاوہ آر پی او فیصل آباد نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے موصول ہونے والی شکایات اور درخواست ہائے کے فریقین کو سنا اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد راجہ رفعت مختار نے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے ہمراہ تھانہ رجانہ کی انسپکشن کی جہاں انہوں نے تھانہ کے رجسٹر ہائے،فرنٹ ڈیسک، پول کام ، مال خانہ،حوالات، تھا نہ کی صفائی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں