ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پولیس کی کاروائیاں جاری روڈ رابری کرنیوالا گینگ گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 4 دسمبر 2020 17:37

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات پولیس کی کاروائیاں جاری روڈ رابری کرنیوالا گینگ گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او رانا عمر فاروق کی سربراھی میں ڈکیت گینگ کی خلاف کاروائیاں جاری تھانہ رجانہ۔روڈ رابری کرنے والے امتیاز عرف تاجی گینگ کے3ارکان سرغنہ سمیت گرفتارملزمان سے وارداتوں میں چھینی گئی6موٹر سائیکل،1رکشہ،نقدی،6موبائل فون اور اسلحہ برآمد, برآمد شدہ موٹر سائیکلز اصل مالکان کے حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آوٴٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے سرکل ٹوبہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او رجانہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمد رضوان ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل،نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے3ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا

جن میں سرغنہ گینگ1۔

(جاری ہے)

امتیاز عرف تاجی ولد ممتاز قوم بلوچ سکنہ187گ ب 2۔جاوید ولد محمد افضل قوم آرائیں سکنہ چک نمبر296گ ب3۔صفدر علی ولد حامد شیر قوم مسلم شیخ سکنہ 494ج ب ماموں کانجن ضلع فیصل آبادشامل ہیں۔ملزمان مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تھے اور رجانہ میں کرایہ کے مکان میں رہتے تھے اور علاقہ تھانہ رجانہ میں لگا تار وارداتیں کرتے تھے پولیس ٹیم نے ملزمان کو ان کے مکان سے واردات کے دوران چھینا گیا رکشہ پینٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا۔

دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزمان کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے اسلحہ کے زور پرچھینے گئے6موٹر سائیکل،1رکشہ،6موبائل فون،نقدی، اسلحہ 1پمپ ایکشن اور2پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدکیے۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھرسے موٹر سائیکل چھین کر ان کے انجن نمبر اور چیسز نمبر ٹیمپر کر کے بیچتے تھے اس کے علاوہ ملزمان موٹر سائیکل کھول کر ان کے پارٹس بھی مارکیٹ میں فروخت کر تے تھے۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی ایس پی ناصر نواز نے ملزمان سے برآمد کی گئی موٹر سائیکل کی چابیاں اصل مالکان کے حوالے کیں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں