ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی طرف سے ملازمان پولیس میں ٹرانسفر، ٹی۔ اے بلز کی مد میں 5لاکھ25ہزار سے زائد رقم کے چیک تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 16:24

ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی طرف سے ملازمان پولیس میں ٹرانسفر، ٹی۔ اے بلز کی مد میں 5لاکھ25ہزار سے زائد رقم کے چیک تقسیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی طرف سے ملازمان پولیس میں ٹرانسفر، ٹی۔ اے بلز کی مد میں 5لاکھ25ہزار سے زائد رقم کے چیک تقسیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی طرف سے پولیس لائن ٹوبہ میں ضلع بھر کے37 ملازمان پولیس کو ٹرانسفر، ٹی۔

اے بلز کی مد میں 5لاکھ25ہزار روپے سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر سے آئے ہوئے افسران و ملازمان پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئی جی صاحب پنجاب جناب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ملازمان پولیس کو ٹرانسفر ٹی اے بلز کی مد میں رقم تقسیم کی ہے تا کہ افسران و ملازمان پولیس ایمانتداری اور پوری توجہ کے ساتھ محکمانہ فرائض سر انجام دیں انہوں نے افسران و ملازمان پولیس کو ہدایت کی کہ ٹرانسفر کی صورت میں سفر پر آنے اخرا جات کے بل بر وقت بنا کر دفتر ہذا میں جمع کروائیں تا کہ آپ کو ٹرانسفر ٹی اے بلز کی مد میں ملنے والی محکمانہ رقم بروقت مہیا کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں