ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اور صدر گوجرہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:11

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اور صدر گوجرہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اور صدر گوجرہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن    30لیٹر شراب،3کلوسے زائد چرس،1140گرام ہیروئن اور پسٹل30بور برآمد4ملزمان گرفتار مقدمات درج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر سرکل گوجرہ میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دوران اے ایس پی/ایس ڈی پی او گوجرہ آصف رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی گوجرہ مظہر شہزاد ایس آئی معہ عمران غفور اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم عمران ولد عارف کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایس ایچ صدر گوجرہ انسپکٹر غلام شبیر معہ محمد ارشد ایس آئی،محمد نوید اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عرفان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 2290گرام چرس برآمد ہوئی دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ملزم عبدالغفور کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1160گرام چرس اور1140گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں