ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2021 13:29

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاھوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ضلع بھر میں 72 چرچوں پر 286 افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رھے ھیں ٹوبہ ٹیک سنگھ : پولیس کے علاوہ والنٹیر بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ: اھم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ و میٹل ڈیٹکٹر سے شرکاء کو چیک کیا جا رھا ھے ٹوبہ ٹیک سنگھ :اس کے علاوہ ڈالفن پولیس، محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے چرچز کے ارد گرد کے ایریا میں گشت کناں ھیں ٹوبہ ٹیک سنگھ : چرچوں و عبادت گاھوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ھے ٹوبہ ٹیک سنگھ:پارکنگ ایریا کا عبادتی پروگرام سے دور فاصلہ پر انتظام کیا گیا ھے ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈی پی او کی ایس ایچ اوز و سرکل افسران کو لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے اور کرونا ایس او پی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت ٹوبہ ٹیک سنگھ :موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چرچز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ :اقلیتوں کا تحفظ ٹوبہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں