ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او رانا عمر فاروق کا بڑے پیمانے پر ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج کے ٹرانسفر کا حکم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 17:35

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او رانا عمر فاروق کا بڑے پیمانے پر ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج کے ٹرانسفر کا حکم
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او رانا عمر فاروق کا بڑے پیمانے پر ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج کے ٹرانسفر کا حکم ،ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ انسپکٹر صفدر احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ ٹوبہ ٹیک نسگھ۔ ایس ایچ او سٹی ٹوبہ سب انسپکٹر محمد وسیم اسلم کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ تعینات کردیا۔

۔ٹوبہ ٹیک سنگھ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر فریاد حسین کو پولیس لائن سے انچارج اینٹی کار لفٹگ سیل تعینات کردیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ایس آئی مظہر تبسم کو پولیس لائن سے جنرل ڈیوٹی تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ۔سب انسپکٹر ناصر عظیم کو پولیس لائن سے جنرل ڈیوٹی تھانہ رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ اے ایس آئی کاشف مشتاق کو تھانہ سٹی کمالیہ سے انچارج چوکی اشرف شہید تھانہ اروتی ٹوبہ ٹیک سنگھ۔انچارج چوکی اشرف شہید محمد افضل کو جنرل ڈیوٹی چوکی پیرمحل تعینات کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں