ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادکا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ،تھانوں میں آنیوالے سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کیے جئایں، راجہ رفعت مختار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 جنوری 2021 17:38

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادکا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ،تھانوں میں آنیوالے سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کیے جئایں، راجہ رفعت مختار
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادکا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد راجہ رفعت مختار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وزٹ کیا ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق اوراے ایس پی /ایس ڈی پی او سرکل گوجرہ آصف رضا نے ان کا استقبال کیا۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبا راجہ رفعت مختار نے اے ایس پی /ایس ڈی پی او سرکل گوجرہ کے دفتر کی انسپکشن کی جہاں انہوں نے دفتر ہذا کے ریکارڈ اور رجسٹر ہائے کو بھی چیک کیا۔

آر پی او نے اے ایس پی /ایس ڈی پی او سرکل گوجرہ کے دفتر میں ملازمان پولیس کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے اردل روم لگایا۔اردل روم میں اپیل ہاے اور انکوائری کے سلسلہ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے9 افسران و ملازمان اور 4فریقین پیش ہوئے آر پی او فیصل آباد نے افسران و ملازمان اور سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اردل روم کے انعقاد کا مقصد ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران و ملازمان اور سائلین کے مسائل کو ان کے ضلع میں خود آ کر سننا ہے تا کہ پولیس ملازمین کو فیصل آباد ان کے آفس جانا نہ پڑے جس سے ان کے وقت کا ضیاع نہ ہو اور ملازمان احسن طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دیں سکیں اس کے علاوہ اگر کسی ملازم کو کوئی مشکل درپیش ہو تو وہ بھی اردل روم میں بلائے جانے والے ملازمین کے علاوہ بھی پیش ہو سکتا ہے اس کے علاوہ آر پی او فیصل آباد نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے موصول ہونے والی شکایات اور درخواست ہائے کے فریقین کو سنا اور ان کے حل کے سلسلہ میں موقع پر احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں