ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی سربراھی میں ٹوبہ پولیس جرائم پیش افراد کے خلاف مصروف عمل ،

تھانہ رجانہ پولیس نے مویشی چور گینگ گر فتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 20 فروری 2021 14:27

ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی سربراھی میں ٹوبہ پولیس جرائم پیش افراد کے خلاف مصروف عمل ،
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی سربراھی میں ٹوبہ پولیس جرائم پیش افراد کے خلاف مصروف عمل ،تھانہ رجانہ پولیس نیمویشی چور گینگ گر فتار کر لیا ،گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، موٹر سائیکل،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے تمام تھانہ جات کو مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آوٴٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی طرح علاقہ تھانہ رجانہ میں بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر خادم حسین معہ محمد رضوان ایس آئی،ابتسام الحق ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے مخبر کی اطلاع اور دن رات کی انتھک کو ششوں سے مختلف جگہوں پر کاروائی کر تے ہوئے مویشی چوری کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے4ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جن میں سرغنہ گینگ،1۔

(جاری ہے)

محمد نعیم ولد محمد اقبال قوم کھرل سکنہ فیصل آبا د 2۔حسن وقاص شاہ ولد اصغر شاہ قوم سید سکنہ تا ندلیا نو الہ 3۔مجاہد عرف ماجد ولد شہامند قوم سید سکنہ 718 گ ب4۔ راشد ولد محمد جاوید قوم آرائیں سکنہ 401ج ب شامل ہیں۔بعد ازانٹیرو گیشن ملزمان کے قبضہ سے 2 کٹے،6 بکرے، 3بکریاں،موٹر سائیکل،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز2 پسٹل30بور معہ گولیاں اور نقدی 1لاکھ95ہزار روپے برآمدہوئی۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن علاقہ تھانہ رجانہ میں مویشی چوری کی دیگر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ھے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں