ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم

اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم ، ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس لائن میں اچھی کار کردگی دکھانے والے اور احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران و ملازمان میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد رقم تقسیم کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 فروری 2021 17:30

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم ، ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے پولیس لائن میں اچھی کار کردگی دکھانے والے اور احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران و ملازمان میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد رقم تقسیم کی۔

احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر خادم حسین،ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور انسپکٹر خالد جمیل، ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ غلام عباس گل ایس آئی،ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ راشد اسلام ایس آئی،پی ایس او ٹو ڈی پی او غلام مصطفی ایس آئی، ریڈر ٹو ڈی پی او محمد عامر شہزاد،انچارج سی آئی اے ٹوبہ عبد الغفار ایس آئی، انچارج سی آئی اے کمالیہ قیصر ندیم ایس آئی، انچارج ڈیجیٹل لیب انس رشید ایس آئی،انچارج آئی ٹی ثناء اللہ حفیظ، غلام مرتضیٰ ہیڈ کانسٹیبل،محمد امجد ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل محمد دانش سمیت ضلع بھر کے تھانہ جات اور چوکیات کے پولیس اہلکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد افسران و ملازمان پولیس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ٹوبہ پولیس ایک فیملی کی طرح ہے جس میں اچھے پولیس افسران بحیثیت مجموعی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے عزت اور شان و شوکت کا باعث ہیں جبکہ برے کردار کے حامل تکلیف کا باعث ہیں ہمارا عزم ہے کہ اچھے لوگ قابل عزت اور ہماری شان ہیں جن کا پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ہم سب ہمیشہ ممنون رہیں گے۔

بری کارکردگی اور فرائض میں غفلت پر سزا دینے کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی اورپیشہ وارانہ طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکاران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا جاتا ہے تاکہ وہ آئندہ بھی اپنی ڈیوٹی پوری محنت اور ایمان داری سے سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں