تھانہ سٹی گوجرہ۔دوران ڈکیتی قتل،گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والاڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،

چھینا گیاموٹر سائیکل اور نقدی برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 اپریل 2021 17:47

تھانہ سٹی گوجرہ۔دوران ڈکیتی قتل،گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والاڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،
ٹو بہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تھانہ سٹی گوجرہ۔دوران ڈکیتی قتل،گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والاڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،چھینا گیاموٹر سائیکل اور نقدی برآمد ،پولیس کو 15 پر اطلاع مو صول ہوئی کہ کبوتراں والا قبرستان بائی پاس گوجرہ کے قریب 2کس مسلح نامعلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ انسپکٹر محمد اکرم کو فوری موقع پر پہنچنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ ہمراہ اعجاز احمد ایس آئی و دیگر نفری موقع پر پہنچے موقع پر موجود امتیاز احمد ولد محمد خان قوم جٹ گل سکنہ محلہ عبد للہ پور گوجرہ نے بتلایا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل ہنڈا CD/70cc ماڈل 2020برنگ سرخ نمبری FDO/1021 پر اپنے دوستوں زاہد اقبال اور حبیب اللہ گجر کے ہمراہ سوار ہو کر چک277ر ب سے گوجرہ آ رہے تھے کہ کبوتراں والا قبرستان گوجرہ بائی پاس کے نزدیک دونا معلو م مسلح ملزمان زبر دستی گن پو ائنٹ پر مجھ سے موٹر سائیکل نمبر ی FDO/1021،پرس اور ساتھیوں زاہد اور حبیب اللہ سے موبائل اور نقدی چھین کر جانب ڈجکوٹ روڈ فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر ملزمان کا تعا قب شروع کیا پولیس کے تعا قب کرنے پر ملزمان نے چک 99ج ب گوندل کنٹرول شیڈ کے قریب چھینا گیا موٹر سائیکل پھینک دیا اور اپنے اپنے پستول نکال کر قریبی فصلوں میں گھس کر پولیس پارٹی پرفائرنگ شروع کر دی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیم نے ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا ہوا ملا جس کو گرفتار کر لیا گیا زخمی ڈاکو کی شناخت شاذل ولد محمد ارشد ساکن چک نمبر225ر ب ملکھانوالہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں،واردات کے دوران چھینا گیا موبائل، پرس جس میں امتیاز احمد کا اصل شناختی کارڈ اورنقدی تھی برآمد ہوا۔

زخمی ملزم کو فوری طور پر THQ ہسپتال گوجرہ شفٹ کیا گیا جبکہ ملزم کادوسرا ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم تھانہ سٹی گوجرہ کے مقدمہ نمبر 308/20بجرم302/394/411ت پ میں مطلوب تھا جس میں ملزم نے محلہ نیو گارڈن ٹاؤن گوجرہ میں ڈکیتی کے دوران آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے محمد عاطف نامی ایک شخص کو نا حق قتل کر دیا تھا اس کے علاوہ ملزم ضلع فیصل آباد کے تھانہ صدر فیصل آباد،تھانہ ڈی ٹائپ کالونی اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ سٹی گوجرہ کے ڈکیتی، روڈ رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات 698/18،809/18،843/18،109/19،35/19،326/21اور327/21 میں مطلوب ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں