ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر تھانہ اروتی کی کاروائی 30لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتارمقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 اپریل 2021 17:53

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر تھانہ اروتی کی کاروائی 30لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتارمقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تھانہ اروتی کی کاروائی 30لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتارمقدمہ درج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرٹوبہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی کے دروان ایس ایچ او تھانہ اروتی انسپکٹر اکبر حیات معہ کاشف مشتاق اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم قاسم ولد رمضان قوم فقیر سکنہ 693/35 کو قابو کیا جس کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔رانا عمر فاروق ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں