ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پررمضان المبارک2021کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا

رمضان المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 13 اپریل 2021 19:11

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پررمضان المبارک2021کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پررمضان المبارک2021کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا رمضان المبارک کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں کل222مساجد جن میں اے کیٹگری کی 12اوربی کیٹگری کی 210 مساجداسی طرح ضلع بھر کی19امام بارگاہوں پر کل 580افسران و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ432ولنٹئیر اشخاص، 219پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ ز اور89پولیس قومی رضا کاران بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ ضلع بھر کی سی کیٹگری کی مساجد اور امام بارگاہوں پر ولینٹئراشخاص،پرائیویٹ سیکورٹی گارڈزاور پولیس قومی رضا کاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے اہم مساجد اور امام بار گاہوں میں واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں مساجد اور امام بارگاہ میں آنے والے افراد کی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹرچیکنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی جانب سے سرکل افسران اور ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر تھانہ کی سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ مل کر رمضان المبارک کے دوران تمام مساجد اورامام بار گاہوں میں گورنمنٹ کی طرف سے جاری احکامات اور کرونا SOPs پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

رمضان المبارک کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں 04مقامات، ماڈل بازار جھنگ روڈ ٹوبہ،ڈاک خانہ روڈ گوجرہ،مین بازار ایم سی آفس روڈ پیر محل اور تھانہ موڑ کمالیہ میں سستے بازار لگائے گئے ہیں جہاں پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ بازاروں کے داخلی راستوں پر بیرئیر لگا کر شرکاء کو سخت چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت دی جائے گی ماسک کے بغیر کسی بھی شخص کو بازار میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ سستے رمضان بازاروں پر لیڈیز پولیس اور ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔

ڈی پی اوٹوبہ رانا عمر فاروق نے ضلع بھر کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سستے رمضان بازاروں اورمارکیٹوں میں کرونا SOPsاور حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے، ملازمین کو ڈیوٹی پر جانے سے پہلے ڈیوٹی بارے بریف کرنے اور دوران ڈیوٹی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اورالرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں