ٹوبہ پولیس کی جانب سے سنڈے کے دن مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاھوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جانب سے سنڈے کے دن مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاھوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اپریل 2021 17:27

ٹوبہ پولیس کی جانب سے سنڈے کے دن مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاھوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جانب سے سنڈے کے دن مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر میں چرچوں و مسیحی عبادت گاھوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ضلع بھر میں 72 چرچ پر 286 افسران و ملازمان پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رھے ھیں،

پولیس کے علاوہ والنٹیر بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں ،اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ و میٹل ڈیٹکٹر سے شرکاء کو چیک کیا جا رھا ھے ،اس کے علاوہ ڈالفن پولیس، محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کے دستے چرچز کے ارد گرد کے ایریا میں گشت کناں ھیں ،چرچوں و عبادت گاھوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیوٹی بھی لگائی گئی ھے ،

پارکنگ ایریا کا عبادتی پروگرام سے دور فاصلہ پر انتظام کیا گیا ھے ،ڈی پی او کی ایس ایچ اوز و سرکل افسران کو لگائی گئی ڈیوٹی کو بار بار چیک کرنے اور کرونا ایس او پی پر عملدرآمد کروانے کی ھدائیت ،

موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چرچز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اقلیتوں کا تحفظ ٹوبہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں