سکیورٹی انتظامات بسلسلہ عبادتی پروگرام چرچ ہائے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 10 مئی 2021 11:58

سکیورٹی انتظامات بسلسلہ عبادتی پروگرام چرچ ہائے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سکیورٹی انتظامات بسلسلہ عبادتی پروگرام چرچ ہائے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ضلع بھر میں 72چرچ ہائے پر 285 افسران و ملازمین نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

(جاری ہے)

عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا گیا ،علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعما ل کیا گیا عبا دت گا ہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی، چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔لگائی گئی ڈیوٹی کو ایس ایس ایچ اوز اور سرکل افسران نے بار بار چیک کیا ،عبادتی پروگراموں پر کرونا ایس او پی پر چرچ انتظامیہ کے تعاون سے عملدرآمد کروایا گیا ،ضلع بھر میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ھماری اولین ذمہ داری ھے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں