تھانہ صدر گوجرہ۔شراب فروش گرفتار90لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 9 جون 2021 17:47

تھانہ صدر گوجرہ۔شراب فروش گرفتار90لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) تھانہ صدر گوجرہ۔شراب فروش گرفتار90لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر خادم حسین معہ ناصر عباس ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم ساحل مسیح سکنہ کرسچن کالونی گوجرہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے90لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں