ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلع پولیس نے اپریل2021ء کے دوران ضلع بھر میں 776مقدمات درج کیے

ماہانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس مئی2021،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلع پولیس نے اپریل2021ء کے دوران ضلع بھر میں 776مقدمات درج کیے جن میں 701ملزمان گرفتار کر کے 4190500روپے کی ریکو ری کی گئی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 9 جون 2021 17:50

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلع پولیس نے اپریل2021ء کے دوران ضلع بھر میں 776مقدمات درج کیے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ماہانہ کارکردگی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس مئی2021،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلع پولیس نے اپریل2021ء کے دوران ضلع بھر میں 776مقدمات درج کیے جن میں 701ملزمان گرفتار کر کے 4190500روپے کی ریکو ری کی گئی جبکہ ضلع بھر میں 210مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے،اس طرح34عدالتی مفروران کو پابندسلاسل کیا گیا،ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے57مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میں ملزمان گرفتار کیے گئے،جن میں) بندوقیں = (09 (پسٹل(48=)رائفل01 ((راؤند265=) برآمد کیے گئے منشیات کے87 مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے33.447کلوگرام چرس،1869 لیٹر شراب،5.303کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

جواء کے16مقدمات میں 67ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے173490روپے ریکوری ہوئی۔

(جاری ہے)

ضلع پولیس نے گزشتہ ماہ21مقدمات میں ملوث04گینگزکے12 ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے08موٹر سائیکل،2بجلی کے ٹرانسفارمراور10ٹرانسفارمر کی کوائل مالیتی1714500روپے برآمدکیں۔ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت83مقدمات درج کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پرضلع بھر میں 31سرچ آپریشنزکے دوران1427 افراد کی تصدیق کی گئی۔ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی جرائم کے خلاف پالیسیوں کی بدولت نہ صرف کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بھی فروغ ملا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں