اندھا قتل ٹریس آوٹ تھانہ نواں لاہور

پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص اسم و مسکن نا معلوم کی نعش بحد رقبہ چکنمبر343ج ب ٹاون بنگلہ کے قریب پڑی ہے جس پرایس ایچ اوتھانہ نواں لاہور انسپکٹر محمد سلیم معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 11 جون 2021 17:37

اندھا قتل ٹریس آوٹ تھانہ نواں لاہور
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ندھا قتل ٹریس آوٹ تھانہ نواں لاہور۔ مقدمہ نمبر155مورخہ01.05.21بجرم 302ت پ ، مورخہ01.05.21 پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص اسم و مسکن نا معلوم کی نعش بحد رقبہ چکنمبر343ج ب ٹاون بنگلہ کے قریب پڑی ہے جس پرایس ایچ اوتھانہ نواں لاہور انسپکٹر محمد سلیم معہ ملازمان پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تصدیق کی کہ ایک شخص اسم و مسکن نا معلوم کی نعش پڑی ہے۔

انچارج کرائم سین یونٹ ٹوبہ قمر جاوید اے ایس آئی معہ ٹیم نے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جس سے معلوم ہوا کہ اس شخص کو کسی نا معلوم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائر مار کر قتل کیا تھا۔ جس پر مقدمہ نمبر155مورخہ 01.05.21 بجرم 302ت پ تھانہ نواں لاہور میں درج رجسٹر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے وقوعہ کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقار احمدمعہ ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور انسپکٹر محمد سلیم معہ ملا زمان پولیس پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت،مخبر کی اطلاع اور انٹیلی جنس انفارمیشن کی مدد سے ملزم1۔

نیک محمد ولد ظفر قوم کوڈھن سکنہ160ج ب کو گرفتار کیا ملزم نے دوران تفتیش وقوعہ کرنا تسلیم کیا اور مزید انکشاف کیا کہ مجھے شک تھا کہ مقتول اللہ دتہ کے ا سکی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ملزم سے آلہ قتل پسٹل30بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں