تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا مخبر کی اطلاع پر سمندری روڈ پرنس گارڈن ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان پر چھاپہ،2ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

مکان میں چھپے 5 ملزمان کی پولیس پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ،پولیس کی طرف سے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی ھوائی فائرنگ ،فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 14 جون 2021 12:19

تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا مخبر کی اطلاع پر سمندری روڈ پرنس گارڈن ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان پر چھاپہ،2ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) تھانہ سٹی گوجرہ پولیس کا مخبر کی اطلاع پر سمندری روڈ پرنس گارڈن ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان پر چھاپہ ،مکان میں چھپے 5 ملزمان کی پولیس پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ،پولیس کی طرف سے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی ھوائی فائرنگ ،فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ھوئے ھیں ،جبکہ 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کو فائر مار کر موقع سے فرار ھو گئے ،گرفتار ملزمان کی شناخت فہد اور اظہر کے نام سے ھوئی ھے ،دونوں ملزمان کی ٹانگوں پر فائر لگے ھیں ،گرفتار ملزمان سے اسلحہ نقدی اور موبائل برآمد،پولیس نے جائیوقوعہ سے چلیدہ خول کارتوس اور دیگر سامان قبضہ پولیس میں لے لیا ،زخمی ملزمان کو پولیس حراست میں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ شفٹ کر دیا گیا ھے ،گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رھی ھے،واضح رھے کہ ان ملزمان اور انکے دیگر ساتھیوں نے گزشتہ رات ایلیٹ فورس پر فائرنگ کی تھی اور فرار ھو گئے تھے ،ایلیٹ فورس ملازمان نے مشکوک گاڑی کو روکا تھا لیکن ملزمان فائرنگ کر کے گاڑی بھگا لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جس وجہ سے پولیس ملزمان کو تلاش کر رھی تھی ،ملزمان کے دیگر فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں