تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

1 پتنگ فروش گرفتار 180 پتنگیں، قاتل کیمیکل ڈور کی 20 چرخیاں برآمدمقدمہ درج

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 15 جون 2021 17:59

تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،1 پتنگ فروش گرفتار 180 پتنگیں، قاتل کیمیکل ڈور کی 20 چرخیاں برآمدمقدمہ درج ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

پتنگ فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ مقبول سردار کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ محمد حسن ایس آئی معہ عمران غفور اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 1 پتنگ فروش ملزم اکرم سکنہ 294 ج ب ابن کو گھر کے پاس سے قابو کیاجس کے قبضہ سے180 پتنگیں اورقاتل کیمیکل ڈور کی 20 چرخیاں بر آمد ہوئیں ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ٹوبہ کی کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں