تھانہ سٹی کمالیہ میں عارضی پٹرولنگ پولیس چوکی کا افتتاح

پٹرولنگ پوسٹ کا افتتاح ایم این اے ریاض فتیانہ, ڈی پی او ٹوبہ اور ایس پی پٹرولنگ پولیس نے کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 15 جون 2021 18:00

تھانہ سٹی کمالیہ میں عارضی پٹرولنگ پولیس چوکی کا افتتاح
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2021ء) تھانہ سٹی کمالیہ میں عارضی پٹرولنگ پولیس چوکی کا افتتاح۔ پٹرولنگ پوسٹ کا افتتاح ایم این اے ریاض فتیانہ, ڈی پی او ٹوبہ اور ایس پی پٹرولنگ پولیس نے کیا ،افتتاحی تقریب میں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق ،ایم این اے ریاض فتیانہ، ایس پی پٹرولنگ پولیس مرزاانجم کمال، ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد سعید، ڈی ایس پی کمالیہ سید سلیم حیدر شاہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ راشد اسلام کے علاوہ پٹرولنگ پولیس و ضلع پولیس کے افسران و ملازمان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر چیک پوسٹ پر ایک سب انسپکٹر ،ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 2 ھیڈ کانسٹیبل اور بیس کنسٹیبل تعینات کئے گئے ھیں ،پٹرولنگ پولیس کمالیہ چیچہ وطنی روڈ، بائی پاس اور رجانہ روڈ پر گشت کناں رھے گی ،پولیس کے ھر وقت روڈ پر حاضر رھنے سے عوام کو تحفظ کا احساس ھو گا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں