تھانہ سٹی کمالیہ۔6جواری جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار جواء پر لگی رقم برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں جواریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 17 جون 2021 17:32

تھانہ سٹی کمالیہ۔6جواری جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار جواء پر لگی رقم برآمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2021ء) تھانہ سٹی کمالیہ۔6جواری جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار جواء پر لگی رقم برآمد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں جواریوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی کے دوران ایس ایچ او سٹی کمالیہ راشد اسلام ایس آئی معہ افتخار احمد اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرمحمود پارک کمالیہ میں کاروائی کرتے ہوئے 6کس ملزمان۔

(جاری ہے)

شبیر،جعفر،مون،شبیر عباس،اجمل اور رجب کو بذریعہ تاش جوا ء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم25150روپے برآمد ہوئی۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں