ڈی پی او ٹو بہ رانا عمرفاروق کی جانب سے پولیس ملازمان کے بچوں کے لیے اسکالرشپ، جہیز فنڈ کے چیک تقسیم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 24 جولائی 2021 17:38

ڈی پی او ٹو بہ رانا عمرفاروق کی جانب سے پولیس ملازمان کے بچوں کے لیے اسکالرشپ، جہیز فنڈ کے چیک تقسیم
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) ڈی پی او ٹو بہ رانا عمرفاروق کی جانب سے پولیس ملازمان کے بچوں کے لیے اسکالرشپ، جہیز فنڈ کے چیک تقسیم ،رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اپنے آفس میں حاضر سروس و ریٹا ئرڈ پولیس افسران و بیوگان میں بچوں کی اعلی تعلیم کے حصول کے لیے سالانہ سکالر شپ اور جہیز فنڈ کی مد میں 01لا کھ 72ہزار 540روپے کے چیک تقسیم کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مرحوم انوارالحسن ASIکی بیوہ،کنسٹیبل لیاقت علی، اور محکمہ پولیس سے ریٹا ئرکانسٹیبل محمدظہور احمد میں بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈکی مد میں 1,00000 روپے کے چیک تقسیم کیے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے محکمہ پولیس سے شہید ہونے والے کانسٹیبلان نعیم احمد،محمد بشیر اور حاضر سروس عبدالطیف شاہد کے بچوں میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے سکالر شپ کی مد میں 72ہزار 540 روپے کے چیک بھی تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب انعام غنی کے ویژن کے مطابق ریٹائر و حاضر سروس پولیس ملازمان اور دوران سروس فوت ہو جانے والے افسران و ملازمان کے بیوی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے ضلع پولیس آپ کی ہر طرح سے مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔   

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں