کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ کی کارروائیاں

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعہ 24 ستمبر 2021 18:23

کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ کی کارروائیاں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی کارروائیاں،متعدد دکانیں سیل کردی گئیں،تفصیل کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاجر برادری نے انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ کورونا لاک ڈاؤن اتوار کی بجائے جمعہ کو چھٹی کی جائے،جس پر انتظامیہ نے جمعہ کو لاک ڈاؤن کی منظوری دی تھی،مگر جمعہ کے روز بھی دکانیں کھول کر کاروبار جاری رکھنے پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی توصیف الرحمن کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہر بھرمیں 30سے زائد دکانیں سیل کردی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضحیٰ شاکر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں