گوجرہ آئرن سٹورپرڈکیتی کے بین الاضلاعی ریکارڈیافتہ ڈکیت گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 4 اکتوبر 2021 12:37

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2021ء) گوجرہ آئرن سٹورپرڈکیتی کے بین الاضلاعی ریکارڈیافتہ ڈکیت گرفتار،علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں آئرن سٹور پر واردات کے دوران مالک دکان کو زخمی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے گئے جس پر مقدمہ نمبر1007/21 تھانہ سٹی گوجرہ میں درج کرلیاگیاہے۔ملزمان کی شناخت1۔ منظور ولد نو رمحمد قوم دلو سکنہ چک نمبر 488گ ب تحصیل تاندلیانوالہ اوردوسرے ملزم کی شناخت 2۔

فیاض عرف چھلا ولد باہلک قوم وہنی وال سکنہ چکنمبر553گ ب تحصیل تاندلیانوالہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کاسابقہ ریکارڈ چیک کرنے پر 1۔ملزم منظور ضلع فیصل آباد کے تھانہ جات مریدوالا،ماموں کانجن،گڑھ،سول لائن اورساہیوال کے تھانہ جات فریدٹاؤن،بہادرشاہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ سٹی گوجرہ کے ڈکیتی،دوران ڈکیتی زخمی،راہزنی اورناجائزاسلحہ کے مقدمات نمبر135/14,322/13,139/14,41/14,295/15, 82/14,104/14,105/14,157/14,417/13,427/13,106/10,437/14,74/14,84/14,69/14 513/20,638/20,704/20,11/21,438/20,291/19,69/07 سمیت دودرجن سے زائدمقدمات میں مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

ملزم منظورکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے THQ ہسپتال گوجرہ سے الائیڈ ہسپتال ریفرکیاگیاجووہاں جاکر جانبحق ہوگیا۔یادرہے کہ گزشتہ روز ملزمان نے گوجرہ آئرن سٹور سمندری روڈ گوجرہ پرواردات کی۔دوران مزاحمت مالک دکان کو زخمی کردیاتھا۔اسی دوران ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ اعجازحسین ایس آئی اور اُن کی ٹیم نے ڈی ایس پی گوجرہ میاں وقاراحمدکی سربراہی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

جبکہ ملزم فیاض عرف چھلاکاریکارڈچیک کرنے پر ملزم ضلع فیصل آبادکے تھانہ جات صدرسمندری،مریدوالا،ماموں کانجن،گڑھ اور ضلع ساہیوال کے تھانہ بہادرشاہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ سٹی گوجرہ کے ڈکیتی،دوران ڈکیتی زخمی،راہزنی اورناجائزاسلحہ کے مقدمات نمبر17/14,50/14,322/13.140/14,123/14,276/13,18/13,417/13,427/13,77/14,83/14 239/20,34/21,11/21,438/20,265/20,506/20,503/20,239/20,سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔دونوں ملزمان پچاس سے زائد مقدمات میں ملوث پائے گئے ہیں،گرفتارملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل اور کلاشنکوف مع گولیاں برآمدہوچکی ہیں۔ملزم فیاض عرف چھلاسے مزیدتفتیش جاری ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں