ٰ اسسٹنٹ کمشنر ضحیٰ شاکر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر روزانہ کی بنیادوں پرسبزی وفروٹ منڈی میں نیلامی و سٹاک کا معائنے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 اکتوبر 2021 17:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد نعمان چوہدری) اسسٹنٹ کمشنر ضحیٰ شاکر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر روزانہ کی بنیادوں پرسبزی وفروٹ منڈی میں نیلامی و سٹاک کے معائنے کر رہے ہیں تاکہ عوام الناس کو سستی ومعیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو سو فیصد یقینی بنایا جاسکے.

(جاری ہے)

انہوں نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مصنوعی قلت اور حکومتی نرخ ناموں سے زائد قیمتوں میں فروخت کو کسی برداشت نہیں کریں گے.یہ بات اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالوں پر سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور ریٹ لسٹیں کی چیکنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی. اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ضحیٰ شاکر نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ میں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے گا تمام دوکاندار سرکاری نرخ ناموں کے فروخت کریں اور ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں.

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں