صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدرات ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے جائزہ اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 اکتوبر 2021 17:25

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد نعمان چوہدری ) صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ اور ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدرات ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہو ا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر ،ڈی او ڈویلپمنٹ سمیت متعقلہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میںجاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ضلع کی سطح پر مساوی فنڈ فراہم کیے گئے ہیں جس سے پنجاب میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو حکومتی سہولیات کی فراہمی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اپنی مقررہ مدت میں مکمل کروائیں۔

(جاری ہے)

معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کرکے کوالٹی، شفافیت کی جانچ میں خود کروں گا۔ ادھورا، غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے تحصیلوں میں ترقیاتی منصوبوں کی ازخود انسپکشن کریں۔حکومت پنجاب انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بروقت فنڈز فراہم کررہی ہے اس لئے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ صحت، تعلیم ،سڑکو ں کی بحالی اور مر مت،انفراسٹر کچر کی بحالی اور دیگر کئی منصوبو ں سے شہری جلد مستفید ہوں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں