قدرتی آفات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

Ameer Hamza امیر حمزہ ہفتہ 9 اکتوبر 2021 11:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2021ء) ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی سول ڈیفنس ٹریننگ انتہائی ضروری ہے،اس سلسلہ میں محکمہ شہری دفاع کلیدی کردار ادا کررہا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی اورمرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق نے قدرتی آفات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر،سول ڈیفنس آفیسر مرید عباس،چیف وارڈن میاں امتیاز احمد،ڈی ایس پی بہار حسین بھٹی، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر 1122 میاں فراز منیر سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے ودیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی، چوہدری محمد اشفاق اور مدثر بخاری نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے عوام کو چاہیے کہ سول ڈیفنس سے ٹریننگ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آسمانی یا زمینی آفت سے ہر کسی کو محفوظ رکھیں،مقررین نے محکمہ سول ڈیفنس،محکمہ ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکاران کی خدمات کو سراہا، تقریب کے اختتام پر حافظ شمس الزمان قادری نے قدرتی آفات کے دوران شہید ہونے والے شہداء کی بلندی درجات اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے دعا کروائی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں