تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے عثمان شانی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،اسلحہ،موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد

ہفتہ 9 اکتوبر 2021 17:29

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2021ء) تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے عثمان شانی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،اسلحہ،موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد ،علاقہ تھانہ صدر گوجرہ میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر سرکل گوجرہ وقار احمد کی سربراہی میں ایس ایچ تھانہ صدر گوجر ہ عبدالغفا ر ایس آئی،غلام مر تضیٰ اے ایس آئی معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی چوری کی وارداتیں کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کیا جن میں محمد عثمان عرف شانی ولداکبر علی قوم چٹھہ سکنہ 307ج ب ساروکی ،محمد عامر ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ 306ج ب ،محمد حسن ولد محمد ارشد قوم جٹ سکنہ چک نمبر 306ج ب ،ذیشان مسیح ولد اقبال مسیح قو م مسیح سکنہ چک نمبر 307ج ب ،نثار احمد ولد محمد اشر ف قوم جٹ سکنہ 306ج ب شامل ہیں ،ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ڈکیتی، چوری کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے بعد ازانٹیرو گیشن ملزمان کے قبضہ 1لا کھ روپے نقدی، 03 موٹر سائیکل،اسلحہ ناجائز رائفل 12بوردو نالی،پسٹل 30بور معہ گولیاں اور06 موبائل فونز برآمدہوئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments