80 سالہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ،خوفناک تفصیلات سامنےآ گئیں

ملزم نے گھر میں گھس کر رسی ڈال کر خاتون کا گلا دبایا،جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ضعیف العمر خاتون کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 13 نومبر 2021 16:11

80 سالہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ،خوفناک تفصیلات سامنےآ گئیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2021ء) : 7 نومبر کو ایک انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا جب بتایا گیا کہ 80 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ افسوسناک واقعہ کمالیہ کے نواحی گاؤں کھوکھراں والی میں پیش آیا متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ملزم نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکل دے دی ہے۔واقعے سے متعلق انتہائی خوفناک کر دینے والی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق معمر خاتون سوئی ہوئی تھی جب انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ملزم بلا بختاور گھر میں گھس آیا اور رسی ڈال کر خاتون کا گلا دبایا۔ملزم معمر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون پریشان ہیں کیونکہ انہیں جان کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کے مطابق اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 598/21 تھانہ صدر کمالیہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،ملز م کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی ۔

۔اضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں موٹروے زیادتی کیس کے بعد ملک بھر میں عوام نے ایک مہم شروع کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جنسی زیادتی ملزمان کو سرعام پھانسی یا سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ وزیراعظم اور کئی وزراء نے بھی اس مطالبے کی حمایت کی۔ عوامی مہم کے نتیجہ میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے وفاقی کابینہ نے’’کسٹریشن قانون‘‘ فوری نافذ کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ جبکہ عوامی سطح پر چلائی جانے والی مہم کے بعد کچھ ماہ قبل ہی سانحہ موٹروے میں ملوث ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی تھی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں