طلباء سے بھری سکول وین دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی

حادثے میں طلباء سمیت 9 افراد زخمی ہو گیے، قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 دسمبر 2021 12:18

طلباء سے بھری سکول وین دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-15 دسمبر ۔2021 ) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سکول وین کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول وین دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں طلباء سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ گوجرہ ٹوبہ روڈ پر پیش آیا جہاں سکول وین سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

حادثہ کی وجہ شدید دھند بنی جس نے پنجاب اور خیبرپختونوا کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی اوردھند کے باعث کئی علاقوں میں حدنگاہ صفر ہوگئی ہے۔ چوہنگ، موہلنوال، مراکہ، سندر اور مانگا منڈی میں شدید دھند ہے، دھند کی وجہ سے ملتان روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے. چونیاں، چھانگا مانگا، کنگن پور اور کھڈیاں میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے، شیخو پورہ، حجرہ شاہ مقیم اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے قصور تا ملتان روڑ دھند کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، پتوکی، حبیب آباد، پھول نگر اور قرب و جوار کے علاقوں میں بھی شدید دھند پھیلی ہوئی ہے. بیشتر علاقوں میں دھند کے باعث نمی سے فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی کوٹ رادھا کشن اور ملحقہ علاقوں میں بھی دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں دھند مزید بڑھے گی، جبکہ موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دھند کے باعث ہوا میں نمی سے اسموگ میں نمایاں کمی آئے گی. محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں آج کم از کم درجہ حرارت 8، ایئر پورٹ پر 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موٹر وے پولیس نے شدید دھند والے علاقوں میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھند کے دوران اشد ضرورت کے تحت سفر کرتے ہوئے گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور فوگ لائٹ کا استعمال کریں.

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں