چوہوں کو پیغام ہے حکومت معمولی چیز ہے، جان بھی جائے تمہیں پھر بھی نہیں چھوڑوں گا

اپوزیشن کامقصد عمران خان کی حکومت گراؤ، نیب کو ختم کرکے کرپشن کیسز ختم کرلو،پہلے کہتے تھے کرپشن کیسز معاف نہیں کیے تو حکومت نہیں چلنے دیں گے، حکومت ختم ہوئی تو لندن بیٹھا بھگوڑا بھی اپس آجائے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کمالیہ میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 مارچ 2022 17:53

چوہوں کو پیغام ہے حکومت معمولی چیز ہے، جان بھی جائے تمہیں پھر بھی نہیں چھوڑوں گا
کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2022ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوہوں کو پیغام دیتا ہوں کہ حکومت معمولی چیز ہے، جان بھی چلی جائے تمہیں پھر بھی نہیں چھوڑوں گا، ان کا مقصد عمران خان کی حکومت گراؤ، نیب کو ختم کرکے کرپشن کیسز ختم کرلو،پہلے کہتے تھے کرپشن کیسز معاف نہیں کیے تو حکومت نہیں چلنے دیں گے، حکومت ختم ہوئی تو لندن بیٹھا بھگوڑا بھی اپس آجائے گا۔

انہوں نے کمالیہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا ہے ؟ ڈیزل اور پیٹرول کو سستا کرنے کیلئے بڑا پیسا خرچ کیا۔ ریاض فتیانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں نہیں سمجھتا تھا کہ کمالیہ میں اس طرح پنڈال بھریں گے، مبارکباد دیتا ہوں۔بات کا آغاز کرتا ہوں کہ آصف زرداری ، جس کی قیمت نیچے آگئی ہے ڈیزل، سب سے زیادہ جوتے پولش کرنے کا ایکسپرٹ مقصود چپڑاسی والا شہبازشریف ہے۔

(جاری ہے)

ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگوں کواتنا خوف آیا کہ یہ پھر واپس نہ آجائیں لوگوں کے دل اللہ نے میری طرف موڑ دیے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وہ لوگ جو دس سال کیلئے سو گئے تھے وہ اب سب واپس آگئے ہیں۔میں نے ساری دنیا دیکھی ہوئی ہے، برطانیہ کا سارا انتظامی سسٹم، ان کا نظام سارا اندر سے دیکھا ہے، پاکستان کا کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے اتنا برطانیہ کا مطالعہ کیا ہو، نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب تک قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی تو وہ قوم مر جاتی ، مولانا رومی نے کہا کہ دو درختوں کی مثال دی، ایک خوشبودار اور دوسرا بدصورت درخت، جب کوئی ان درختوں میں کوئی فرق کرنا چھوڑ دے وہ قو مر جاتی ہے۔

اللہ کا قرآن میں حکم ہے امر باالمعروف، حکومت کو قانون بالادستی اور انصاف کا حکم دیا، لیکن عوام کو اللہ نے حکم دیا کہ تم اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ اور برائی کیخلاف جہاد کرو۔ جب آپ معاشرے میں اچھائی اور برائی دیکھتے ہیں تواللہ نے نیوٹرل کا فیصلہ انسان کو نہیں دیا، جب آپ دیکھتے ہیں کہ ملک سے سب سے بڑے چور ،ڈیزل نام لو تو کیوں لوگ شور مچاتے ہو، سیاست اسلام کے نام پر کرتے ہیں اور دین ڈیزل کے پرمٹ پر بیچتے ہیں، دوسری طرف سب سے بڑی بیماری، اربوں روپے کیسز ہیں، فیک اکاؤنٹ اور جعلی طریقے سے پیسا باہر بیچا، تیسرا چیری بلوسم شریف ، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375اور سارے نوکروں کے بینک اکاؤنٹس میں16ارب آجاتا ہے، ابھی تک بچ رہا ہے، اس کا کیس لگنے والا ہے، اس کو پتا ہے اس کا وقت آنے والا ہے۔

اگر عمران خان تھوڑی دیر رہ گیا تو جیل میں جانا ہے۔ ایک چوتھا فنکار ہے جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے، اس کا کیس پہلے عدالت سے مجرم قراردیا گیا، اس کی بیٹی کے نام پر پانامہ میں پتا چلا کہ اربوں کے چار بڑے محلات لندن میں ہیں۔ پہلے کہتے تھے کہ ملک دیوالیہ ہے نکل نہیں سکتا، پھر کورونا آگیا ،سب لندن میں بیٹھے تھے، ایسے لگتا تھا کہ یہ گوالمنڈی میں نہیں ملکہ کوئین کے گھر پیدا ہوئے ہیں، اسحاق ڈار کے والد بڑے محنت کش تھے سائیکلوں کی دکان تھی، آج ان کا رہن سہن دیکھ رک پتا چلتا ہے کتنا پیسا لوٹا ہے،اب یہ سارے نیب زدہ اکٹھے ہوئے اور مل کر کہا کہ عمران خان کی حکومت گراؤ، نیب کو ختم کرو اور کرپشن کیسز کو ختم کرو، پہلے کوشش کی کہ عمران خان ان کو این آر او دے دے گا۔

مشرف نے ان کو این آراو دے دیا ، ساری کرپشن ختم ہوگئی ، پھر حکومت میں آکر دس سالوں میں کرپشن کی، کیس ان کے تب بنے، عمران خان پر زور لگا رہے ہیں اگر کرپشن کیسز معاف نہیں کیے تو حکومت نہیں چلنے دیں گے، ان تین چوہوں کو پیغام دیتا ہوں کہ حکومت جانی معمولی چیز ہے، میری جان بھی چلی جائے تمہیں میں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ ان کی کوشش ہے میری حکومت گرا کر کرپشن کیسز ختم کریں اور لندن بیٹھا بھگوڑا جلدی سے واپس آجائے گا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں